بائیڈن افغانستان کی صورت حال کے ذمے دار ہیں،مستعفی ہو جائیں: ڈونالڈ ٹرمپ

سابق امریکی صدر ٹرمپ نے اپنے تحریری بیان میں کہا کہ  جو بائیڈن نے افغانستان کی صورتحال خراب کرنے کی اجازت دی جس پر شرمسار ہوتے ہوئے وہ استعفی دے دیں

1691865
بائیڈن افغانستان کی صورت حال کے ذمے دار ہیں،مستعفی ہو جائیں: ڈونالڈ ٹرمپ

 سابق امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے طالبان کے کابل پر قبضے کے بعد صدر بائیڈن سے استعفی کا مطالبہ کر دیا ہے۔

ٹرمپ نے اپنے تحریری بیان میں کہا کہ  جو بائیڈن نے افغانستان کی صورتحال خراب کرنے کی اجازت دی جس پر شرمسار ہوتے ہوئے وہ استعفی دے دیں۔

بائیڈن کے استعفی کا مطالبہ کرتے ہوئے ٹرمپ نے کہا کہ ان کی بطور صدر تقرری جائز نہیں ہے،ان کے دور میں  کورونا کے واقعات میں اضافہ ہواجبکہ  ہجرت ،معیشت اور توانائی کے معاملات میں بھی ان کی کارکردگی ناقص ہے۔

یاد رہے کہ اس بیان سے قبل ٹرمپ نے اپنے ایک بیان میں کہا تھا کہ جو بائیڈن  جو  آپ نے افغانستان میں کیا وہ شاندار رہا"یہ امریکی تاریخ کی بد ترین شکست ہے۔

 



متعللقہ خبریں