امریکہ، کیلیفورنیا اپنی تاریخ کی بڑی ترین جنگلات کی آگ کے خلاف نبرد آزما

کیلیفورنیا کے شمال مغربی  علاقے میں گزشتہ ماہ  لگنے والی  آگ سے 1 لاکھ 98 ہزار ایکٹر کا جنگلاتی رقبہ متاثر

1688476
امریکہ، کیلیفورنیا اپنی تاریخ کی بڑی ترین جنگلات کی آگ کے خلاف نبرد آزما

متحدہ امریکہ کی ریاست کیلیفورنیا میں تقریباً ایک ماہ سے جاری  اور ’’ڈیکسی‘‘ نام دی گئی آگ  سے راکھ کا ڈھیر بننے والا جنگلاتی رقبہ 2 لاکھ ہیکٹر تک جا پہنچا ہے۔

کیلیفورنیا کے شمال مغربی  علاقے میں گزشتہ ماہ  لگنے والی  آگ سے 1 لاکھ 98 ہزار ایکٹر کا جنگلاتی رقبہ متاثر ہوا ہے تو  ابتک محض اس کے 21 فیصد حصے پر ہی قابو پا سکنے کی اطلاع دی گئی ہے۔

ریاست  کی تاریخ کی عظیم ترین سطح کی دوسری  آگ کے طور پر رقم کی  جانے والی اس آفت  کے لیے ایک خوش آئند اطلاع ہے کہ متاثرہ علاقے  کے آسمانوں پر جمع ہونے والی دھوئیں کی موٹی تہہ  ہوا کے زور سے اٹھ گئی ہے جس سے آگ بجھانے کی کاروائیوں کو بحال کر دیا گیا ہے۔

ایک متعلقہ  امریکی عہدیدار ریان بین  کا کہنا ہے کہ یہ موسم آگ کے شعلوں میں تیزی لائے گا تو بھی کم ازکم ہم  طیاروں کی مدد سے فضا سے پانی پھینک سکیں گے۔

 



متعللقہ خبریں