دنیا پر امریکہ کی حکمرانی کا دور ختم ہو رہا ہے: نیشنل انٹرسٹ

چین کی عالمی سطح پر ترقی کا راستہ روکنے میں اور اپنے دشمنوں  کے لئے اٹھائے گئے اقدامات میں ناکامی سے ثابت ہوتا ہے کہ امریکہ اپنی سابقہ طاقت کھو بیٹھا ہے: نیشنل انٹرسٹ

1688120
دنیا پر امریکہ کی حکمرانی کا دور ختم ہو رہا ہے: نیشنل انٹرسٹ

دنیا پر امریکہ کی حکمرانی کا دور ختم ہو رہا ہے۔

امریکن بین الاقوامی تعلقات کے جریدے نیشنل انٹرسٹ کے شائع کردہ مقالے میں کہا گیا ہے کہ سرد جنگ کے بعد امریکہ کی زیرِ قیادت شروع ہونے والا واحد قطبی عالمی نظام اب تبدیل ہونا شروع ہو گیا ہے۔

مقالے میں افغانستان اور عراق میں امریکہ کی ہزیمت کی طرف توجہ مبذول کروائی اور کہا گیا ہے کہ واشنگٹن نے مشرق وسطیٰ میں خاص طور پر شام، یمن اور لیبیا  کے بحرانوں سے متعلق کوئی موقف اختیار کرنے کا کام انقرہ، ماسکو اور تہران پر چھوڑ دیا ہے۔

ان عناصر کے ساتھ ساتھ چین کی عالمی سطح پر ترقی کا راستہ روکنے میں اور اپنے دشمنوں  کے لئے اٹھائے گئے اقدامات میں ناکامی سے ثابت ہوتا ہے کہ امریکہ اپنی سابقہ طاقت کھو بیٹھا ہے۔

مقالے میں اس پہلو پر بھی غور کیا گیا ہے کہ واحد قطب والے عالمی نظام کے بعد نیا عالمی نظام کیا ہو گا۔ تجزئیے میں کہا گیا ہے کہ اس وقت امریکہ، چین اور روس کی شرکت سے کثیر قطبی یا پھر 2 قطبی نظام جیسے مختلف نظام ایجنڈے پر ہیں۔

مزید کہا گیا ہے کہ یہ متعدد عالمی نظام ایک دوسرے کے ساتھ مسلسل رقابت کی حالت میں ہیں اور کسی ایک نظام کے غالب ہونے میں بیسیوں سال کا عرصہ لگ سکتا ہے۔



متعللقہ خبریں