عالمی آبادی کے 70 فیصد کے لیے 11 ارب ویکسین خوراکوں کی ضرورت ہے، گوٹرش

نئے ویریئنٹ کے ظہور پذیر ہونے کا سد باب کرنے کے لیے  ویکسین کو دنیا کے ہر مقام تک قلیل ترین مدت کے اندر   پہنچایا جانا لازمی ہے

1686701
عالمی آبادی کے 70 فیصد کے لیے 11 ارب ویکسین خوراکوں کی ضرورت ہے، گوٹرش

اقوام متحدہ  کے سیکرٹری جنرل  انتونیو گوٹریش  کا کہنا ہے کہ عالمی آباد ی کے 70 فیصد کو کورونا ویکسین  کی ترسیل کے  لیے 11 ارب ڈوز  کی ضرورت لا حق ہے۔

گوٹرش نے  بین الاقوامی کووڈ۔19 ویکسین تعاون فورم سے خطاب میں بتایا کہ موجودہ  ویکسین  کے خلاف  قوتِ مدافعت  دکھا سکنے اور قومی  سطح پر جاری ویکسینشن مہم   پر کاری ضرب لگانے والے نئے ویریئنٹ کے ظہور پذیر ہونے کا سد باب کرنے کے لیے  ویکسین کو دنیا کے ہر مقام تک قلیل ترین مدت کے اندر   پہنچایا جانا لازمی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ’’ دنیا بھر کی 7 فیصد آبادی کو ویکسین لگانے  کے لیے ہمیں 11 ارب  خوراکوں کی ضرورت ہے  جو کہ عام وبا کے  وجود کاقلع قمع کرنے کے لیے ایک اہم دہلیز کی حیثیت  رکھتی ہے۔

سیکرٹری جنرل نے ویکسین کی مساوی تقسیم کے  لیے پیداواری استعداد کو دو گنا  تک بڑھانے  کی ضرورت پر توجہ مبذول کراتے ہوئے زور دیا  کہ  اس چیز پر عمل درآمد کے لیے جی۔20کی سطح پر ایک  ایمرجنسی  ٹاسک فورس کی تشکیل   کی ضرورت درپیش ہے۔



متعللقہ خبریں