ناسا کی طرف سے ترکی کی جنگلاتی آگ کی تصاویر

امریکہ کے خلائی ادارے ناسا نے ترکی میں لگی جنگل کی آگ کی سیٹلائٹ تصاویر شئیر کی ہیں

1686040
ناسا کی طرف سے ترکی کی جنگلاتی آگ کی تصاویر

امریکہ کے خلائی ادارے ناسا نے ترکی میں لگی جنگل کی آگ کی سیٹلائٹ تصاویر شئیر کی ہیں۔

تصاویر سے ظاہر ہوتا ہے کہ جنگلاتی آگ کس قدر بڑے پیمانے پر ہے ۔

ناسا نے 31 جولائی کو گلوبل حالات کی تصاویر کے لئے مدار میں موجود لینڈ سیٹ8 سیٹلائٹ  کی، ترکی کے ضلعے انطالیہ میں لگی جنگلاتی آگ کی، تصاویر کو شئیر کیا ہے۔

تصاویر کے ساتھ جاری کردہ بیان میں ناسا نے کہا ہے کہ ترکی میں ایک ہفتے کے دوران 130 مقامات پر آگ لگی۔ یہ حالیہ سالوں کی سب سے بڑی جنگلاتی آگ ہے۔ 3 اگست سے ان میں سے9 مقامات پر آگ تاحال جاری ہے۔

ناسا نے کہا ہے کہ یورپ اور مشرق وسطیٰ جنگل کی آگ سے جھلس رہا ہے۔ یونان میں بھی بڑے پیمانے پر آگ لگی ہوئی ہے۔



متعللقہ خبریں