ہم، افغانستان میں "اسلامی امارات" کی بحالی کی حمایت نہیں کرتے

شہریوں، اقوام متحدہ کے ملازمین اور اقوام متحدہ کی عمارتوں پر قصداً حملے "جنگی جرائم" بن سکتے ہیں: سلامتی کونسل

1685371
ہم، افغانستان میں "اسلامی امارات" کی بحالی کی حمایت نہیں کرتے

اقوام متحدہ نے کہاہے کہ ہم افغانستان میں  "اسلامی امارات" کی بحالی کی حمایت نہیں کرتے۔

اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے جاری کردہ مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ ہم، افغانستان کے شہر ہرات میں اقوام متحدہ کی عمارت پر اور افغان فوجیوں کی ہلاکتوں کا سبب بننے والے حملے کی پُرزور مذمت کرتے ہیں۔

کونسل نے کہا ہے کہ شہریوں، اقوام متحدہ کے ملازمین اور اقوام متحدہ کی عمارتوں پر قصداً حملے "جنگی جرائم" بن سکتے ہیں۔  بیان میں افغان حکومت اور طالبان  سے، جامع اور افغان عوام کی زیرِ قیادت، سیاسی حل اور فائر بندی کی اپیل کی گئی ہے۔

اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے جاری کردہ بیان میں بحران کے فوجی حل  کے ناممکن ہونے کی طرف توجہ مبذول کروائی اور طالبان کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم، افغانستان میں "اسلامی امارات" کی واپسی کی حمایت نہیں کرتے۔



متعللقہ خبریں