امریکہ: ایران کو اسرائیلی بحری جہاز پر حملے کا مشترکہ جواب دیا جائے گا

ہم برطانیہ، اسرائیل ، رومانیہ اور دیگر علاقائی ممالک کے ساتھ قریبی رابطے میں ہیں اور ایران کو ایک مشترکہ جواب دیا جائے گا: انتھونی بلنکن

1684725
امریکہ: ایران کو اسرائیلی بحری جہاز پر حملے کا مشترکہ جواب دیا جائے گا

امریکہ نے کہا ہے کہ ایران کو، ہند اوقیانوس میں اسرائیلی کمپنی کے ٹرانسپورٹر بحری جہاز پر حملے کا، مشترکہ جواب دیا جائے گا۔

امریکہ کے وزیرِ خارجہ انتھونی بلنکن نے منعقدہ پریس میں کہا ہے کہ ایران ایک طویل عرصے سے بحری نقل و حمل سمیت متعدد معاملات میں غیر ذمہ دارانہ کاروائیاں کرنا جاری رکھے ہوئے ہے۔

بلنکن نے کہا ہے کہ ہند اوقیانوس میں حملے کے بعد امریکہ علاقائی ساجھے داروں کے ساتھ مربوط حالت میں ہے اور علاقائی حکومتوں کے ساتھ مشاورت کر رہا ہے۔ ہم برطانیہ، اسرائیل ، رومانیہ اور دیگر علاقائی ممالک کے ساتھ قریبی رابطے میں ہیں اور ایران کو ایک مشترکہ جواب دیا جائے گا۔  

واضح رہے کہ تنزانیہ سے متحدہ عرب امارات کی طرف عازم سفر اسرائیلی نقل و حمل کمپنی کا بحری جہاز 30  جولائی کو ہند اوقیانوس میں حملے کا نشانہ بنا۔ حملے میں جہاز کے عملے کے 2 افراد ہلاک ہو گئے تھے۔

حملے کے بعد اسرائیل کے وزیر خارجہ یائر لیپڈ نے دنیا سے "ایران کو روکنے کی" اپیل کی تھی۔

تاہم ایران نے حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی تھی۔



متعللقہ خبریں