روس میں جنگل کی آگ
ملک کے مشرق میں جاری آگ کو بجھانے کے لئے کاروائیاں جاری ہیں اور کُل 36 مقامات پر آگ پر قابو پا لیا گیا ہے: روس وفاقی جنگلات ایجنسی

روس کے مشرق میں جنگل کی آگ پر قابو پانے کے لئے جدوجہد جاری ہے۔
رشیہ فیڈریشن وفاقی جنگلات ایجنسی کے جاری کردہ بیان کے مطابق ملک کے مشرق میں جاری آگ کو بجھانے کے لئے کاروائیاں جاری ہیں اور کُل 36 مقامات پر آگ پر قابو پا لیا گیا ہے۔
بیان کے مطابق یکم اگست سے 217 مقامات پر اور کُل 8 لاکھ 37 ہزار 813 ہیکٹر جنگلاتی اراضی میں آگ جاری ہے۔ متاثرہ مقامات میں سے 115 یاکوتستان میں اور 51 ارکتسک میں ہیں۔
مزید کہا گیا ہے کہ آگ بجھانے کے لئے 5 ہزار افراد سینکڑوں گاڑیوں کے ساتھ مصروفِ عمل ہیں۔
واضح رہے کہ روس کے علاقے سائبیریا میں ماہِ جولائی میں شروع ہونے والی آگ کی وجہ سے اب تک تقریباً 1.3 ملین ہیکٹر جنگلاتی اراضی راکھ کا ڈھیر بن چکی ہے۔ حکام نے علاقے میں ہنگامی حالات کا اعلان کر دیا تھا۔
متعللقہ خبریں
پیرو: طوفان اور سیلابی ریلے، 65 افراد ہلاک 5 لاپتہ
پیرو میں یاکو ٹراپیکل طوفان کے پیدا کردہ سیلابی ریلوں میں 65 افراد ہلاک اور 5 لاپتہ ہو گئے