سال رواں کے دوران افغانستان میں1659 شہری مارے گئے:اقوام متحدہ
بتایا گیا ہے کہ رواں سال کی پہلی ششماہی کے دوران افغانستان ميں جاری پر تشدد کارروائيوں ميں ہلاک اور زخمی ہونے والے شہريوں کا تناسب پچھلے سال اسی عرصے کے مقابلے ميں سينتاليس فيصد بڑھ گيا ہے
1680432

بتایا گیا ہے کہ رواں سال کی پہلی ششماہی کے دوران افغانستان ميں جاری پر تشدد کارروائيوں ميں ہلاک اور زخمی ہونے والے شہريوں کا تناسب پچھلے سال اسی عرصے کے مقابلے ميں سينتاليس فيصد بڑھ گيا ہے۔
يہ انکشاف اقوام متحدہ کی آج جاری کردہ ايک رپورٹ ميں کيا گيا ہے۔
رپورٹ کے مطابق ،جنوری تا جون 1,659 افغان شہری ہلاک اور 3,254 زخمی ہوئے۔
افغانستان سے غير ملکی افواج کا انخلاء مئی ميں شروع ہوا اور تب سے جون تک 783 شہری ہلاک اور 1,609 زخمی ہوئے۔
اقوام متحدہ نے خبردار کيا ہے کہ اگر پرتشدد کارروائياں نہ رکيں تو سن 2021 مسلح افغانستان تنازعے کا سب سے خونريز سال ثابت ہو سکتا ہے۔