چین نے کورونا وائرس کے منبع پر مزید تحقیقات کرنے کی اجازت دینے سے انکار کر دیا

چینی نائب وزیر صحت زینگ یکسن نے کہا کہ اس اقدام سے"علم و سائنس کے بارے  گستاخانہ  مؤقف کا مظاہرہ  ہوا ہے"

1678999
چین نے کورونا  وائرس کے منبع پر مزید تحقیقات کرنے کی اجازت دینے سے انکار کر دیا

چینی حفظان صحت کے  حکام  نے عالمی ادارہ صحت کی جانب سے کورونا وبا کا موجب بننے والے وائرس کے منبع  سے متعلق تحقیقاتی منصوبے کے نئے مرحلے پر کام کرنے کی منظوری نہیں دی۔

بی بی سی ترکی کی خبر کے مطابق ، ڈبلیو ایچ او کے عہدیداروں کا مطالبہ ہے کہ اس خطے میں لیبارٹریوں کے ریکارڈ کی جانچ پڑتال  کی جائے جہاں کورونا وائرس کا پہلی بار تعین ہوا تھا۔

چینی نائب وزیر صحت زینگ یکسن نے کہا کہ اس اقدام سے"علم و سائنس کے بارے  گستاخانہ  مؤقف کا مظاہرہ  ہوا ہے"۔

یاد رہے کہ عالمی ادارہ صحت کے ماہرین نے اس سے  پیشتر کی تحقیق میں کورونا  کے چینی لیبارٹریوں سے پھیلنے کا  معدوم احتمال ہونے کا  اعلان کیا تھا۔

محققین نے رواں سال کے اوائل  میں وائرس  کے منظر عام پر آنے والے ووہان شہر کا دورہ کیا تھا۔

 



متعللقہ خبریں