امریکہ کی طرف سے صومالیہ میں الشباب پر حملہ

فضائی حملہ موغادیشو سے تقریباً 700 کلو میٹر شمال مشرق میں واقع علاقے گالکایو میں الشباب ملیشیا گروپوں پر کیا گیا ہے: سنڈی کنگ

1678235
امریکہ کی طرف سے صومالیہ میں الشباب پر حملہ

امریکی فوج نے صومالیہ میں الشباب پر فضائی حملہ کیا ہے۔

پینٹاگون کی ترجمان سنڈی کنگ نے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ فضائی حملہ موغادیشو سے تقریباً 700 کلو میٹر شمال مشرق میں واقع علاقے گالکایو میں الشباب ملیشیا گروپوں پر کیا گیا ہے۔

سنڈی نے کہا گیا ہے کہ الشباب اور صومالیہ فورسز کے درمیان جاری رابطے کی وجہ سے حملے میں ہونے والے نقصان کے تخمینے کا انتظار ہے تاہم ہیڈ آفس کے ابتدائی جائزے کے مطابق حملے کے نتیجے میں کوئی شہری ہلاک یا زخمی نہیں ہوا۔

بیان کے مطابق حملہ افریقہ میں امریکی ہیڈ کوارٹر' افریکوم'نے صومالیہ حکومت کے ساتھ منّظم رابطے کی حالت میں کیا ہے۔



متعللقہ خبریں