نسلی تعصب کے خاتمے کے لیے ٹھوس اقدامات کیے جائیں، عالمی ادارہ برائے انسانی حقوق

انسانی حقوق کے عالمی ادارے کی ہائی کمشنر نے اقوام متحدہ کی ہیومن رائٹس کونسل میں پیش کی جانے والی اپنی رپورٹ میں اس مسئلے کے حل کے لیے کئی سفارشات پیش کیں ہیں

1676699
نسلی تعصب کے خاتمے کے لیے ٹھوس اقدامات کیے جائیں، عالمی ادارہ برائے انسانی حقوق

اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے ادارے کی سربراہ مشیل بیچلٹ نے افریقیوں اور افریقی النسل افراد کے خلاف نسلی بنیادوں پر تشدد اور عمومی تعصب کے خاتمے کے لیے ٹھوس اقدامات کی اپیل کی ہے۔

انسانی حقوق کے عالمی ادارے کی ہائی کمشنر نے اقوام متحدہ کی ہیومن رائٹس کونسل میں پیش کی جانے والی اپنی رپورٹ میں اس مسئلے کے حل کے لیے کئی سفارشات پیش کیں ہیں۔

انسانی حقوق کی کونسل نے ایک سال قبل امریکی ریاست منی سوٹا کے شہر مناپیلس میں پولیس کی تحویل میں ایک سیاہ فام امریکی شہری جارج فلائیڈ کی ہلاکت کے بعد اس رپورٹ کو لازمی قرار دے دیا تھا۔

بیچلٹ نے جارج فلائیڈ کے قتل کو ایک اہم معاملہ قرار دیتے ہوئے کہا تھا کہ اس نے دنیا بھر کی توجہ انسانی حقوق کی ان خلاف ورزیوں کی جانب مبذول کروا دی ہے جو عمومی طور پر افریقی النسل افراد یا افریقہ سے تعلق رکھنے والے لوگوں کے سا تھ، مبینہ طور پر، روا رکھی جاتی ہیں۔

 



متعللقہ خبریں