اسلامی انتہا پسندی کا پرچار کرنے والے قانون کےحوالے ہونگے۔حکومت آسٹریلیا

اس قانون کے تحت اب مساجد میں خطبات کوزیر نگرانی رکھتے ہوئے بنیاد پرست نظریات اورانتہا پسندی کی  حوصلہ افزائی کرنے والی مساجد اور دینی تنظیموں کو فوری طو رپر بند کرنے کا اختیار مل گیا ہے

1672000
اسلامی انتہا پسندی کا پرچار کرنے والے قانون کےحوالے ہونگے۔حکومت آسٹریلیا

آسٹریلیا میں متنازعہ انسداد دہشت گردی پر مبنی قانون کو پارلیمان میں قبول کر لیا گیا ۔

 اس قانون کے تحت اب مساجد میں خطبات کوزیر نگرانی رکھتے ہوئے بنیاد پرست نظریات اورانتہا پسندی کی  حوصلہ افزائی کرنے والی مساجد اور دینی تنظیموں کو فوری طو رپر بند کرنے کا اختیار مل گیا ہے۔

علاوہ ازیں ،مسلمانوں کےماتحت اداروں کو بیرونی ممالک سے فراہم کی جانے والی مالی امداد کو روکنے کے لیے بھی سخت اقدامات کیے جائیں گے۔

مساجد میں  متعین بالخصوص غیر ملکی واعظ اور علما کی کڑی نگرانی کی جائے گی اور ان کے ناموں کو سرکاری طو ر پر درج کروایا جائے گا،حتی ملک میں دہشتگردی کے جرم میں قید کی سزا کاٹنے والوں کو رہائی کے بعد بھی تعاقب کا سامنا کرنا ہوگا۔

خدشہ ہے کہ  اس قانون  کے بعد اسلام مخالف عناصر مسلمانوں پر اپنے حملے بڑھا دیں گے۔

 

 

 



متعللقہ خبریں