امریکہ: ملبے سے مزید 2 لاشیں نکال لی گئیں، اموات کی تعداد 24 ہو گئی
ریاست فلوریڈا میں ایک 13 منزلہ جزوی منہدم عمارت کے ملبے سے مزید 2 افراد کی لاشیں ملنے کے بعد اموات کی کُل تعداد 24 تک پہنچ گئی
امریکہ کی ریاست فلوریڈا میں ایک 13 منزلہ عمارت کے جزوی انہدام کے بعد جاری امدادی کاروائیوں کے دوران مزید 2 افراد کی لاشیں ملنے سے اموات کی تعداد 24 تک پہنچ گئی ہے۔
میامی فائر بریگیڈ کے ہیڈ رعد جداللہ نے پریس کانفرنس سے خطاب میں کہا ہے کہ " منہدم عمارت کا بقیہ حصہ بھی کل سے منہدم کرنا شروع کر دیا جائے گا"۔
جداللہ نے کہا ہے کہ عمارت کے انہدام میں بعض تعطلات ہو سکتے ہیں۔ انہدام کا کام کب تک جاری رہے گا اور اس کے لئے کیا حکمت عملی اختیار کی جائے گی اس بارے میں ایک تفصیلی اجلاس کیا جائے گا۔
دوسری طرف میامی بلدیہ چئیر مین ڈینئیل لیوین کاوا نے منعقدہ پریس کانفرنس سے خطاب میں کہا ہے کہ ملبے سے مزید دو لاشیں نکلنے سے اموات کی تعداد 24 تک پہنچ گئی ہے۔
اندازاً 124 افراد تاحال ملبے تلے موجود ہیں جن کے ساتھ کوئی رابطہ نہیں ہو رہا۔
واضح رہے کہ میامی بیچ کے شمال میں تقریباً 5 ہزار 600 افراد کی آبادی والے سرف سائیڈ رہائشی علاقے میں 24 جون کو ایک 270 اپارٹمنٹس پر مشتمل 13 منزلہ لگژری عمارت کا نصف حصہ منہدم ہو گیا تھا