میکسیکو کے سمندر میں ’چشمِ آگ‘ نمودار

تین  آگ بجھانے والے بحری جہازوں نے  مداخلت کرتے ہوئے 5 گھنٹے کی محنت سے اس آگ پر قابو پا لیا

1669045
میکسیکو کے سمندر میں ’چشمِ آگ‘ نمودار

خلیج میکسیکو میں زیر آب تیل کی پائپ لائن میں دھماکہ پیش آیا۔

سرکاری پیٹرولیم فرم پیمیکس کی پائپ لائن میں زیر سمندر 72 میٹر کی گہرائی میں رونما ہونے والے دھماکے سے آگ بھڑک اٹھی۔

تین  آگ بجھانے والے بحری جہازوں نے  مداخلت کرتے ہوئے 5 گھنٹے کی محنت سے اس آگ پر قابو پا لیا۔

حکام کا کہنا ہے کہ آگ لگنے کا موجب بننے والے اس دھماکے کی وجوہات پر تحقیقات کی جا رہی ہیں۔  دھماکے کے بعد کے مناظر   کو سماجی رابطوں کے پیجز پر  ’چشم ِ آگ‘ کے نام سے منسوب کیا گیا ۔


 



متعللقہ خبریں