فلپائن: تال آتش فشاں کے لئے تیسرے درجے کا الارم جاری کردیا گیا

حکام کا مشورہ، ممکنہ آتش فشانی دھماکوں اور آتش فشانی سونامی کے خطرے کے باعث اطراف کے دیہاتوں کو خالی کر دیا جائے

1668195
فلپائن: تال آتش فشاں کے لئے تیسرے درجے کا الارم جاری کردیا گیا

فلپائن کے دارالحکومت منیلا کے جنوب میں واقع تال آتش فشاں تیسرے درجے کی الارم لیول پر پہنچ گیا ہے۔

بلوم برگ کی خبر کے مطابق فلپائن آتش فشاں سائنس و سسمولوجی انسٹیٹیوٹ کی طرف سے جاری کئے گئے بیان کے مطابق تال آتش فشاں کی اُگلی ہوئی چنگاریاں اور بھاری مقدار میں بھاپ کئی کلو میٹر کی بلندی تک پہنچ رہی ہے اور پہاڑ کے لئے تیسرے درجے کا الارم جاری کردیا گیا ہے۔

حکام نے ممکنہ آتش فشانی دھماکوں اور آتش فشانی سونامی کے خطرے کے باعث اطراف کے دیہاتوں کو خالی کرنے کا مشورہ دیا ہے۔  



متعللقہ خبریں