کینیڈا، پاکستانی کنبے کو ٹرک تلے روندھنے والے ملزم کے خلاف پہلی عدالتی کاروائی

پبلک اٹارنی جنرل سارہ شیخ  نے عدالت   میں دعوی کیا ہے کہ یہ قتل منصوبہ بندی  کے تحت اور جان بوجھ کر کیا گیا،علاوہ ازیں یہ حملہ   دہشت گردی   کے زمرے میں بھی آتا ہے

1658606
کینیڈا، پاکستانی کنبے کو ٹرک تلے روندھنے والے ملزم کے خلاف پہلی عدالتی کاروائی

کینیڈا کے شہر اونٹاریو میں 6 جون کی درمیانی رات ایک پاکستانی کنبے  پر اپنے ٹرک سے حملہ کرنے والے نیتھنیل ویلٹ مین کے خلاف دہشت گردی کی ایک شق شامل کردی گئی ہے  اس حملے میں معصوم خاندان کے 4 افراد اللہ کو پیارے ہو گئے تھے۔

کینیڈا کے اونٹاریو سپریم کورٹ میں ، اعلان کیا گیا کہ 20 سالہ ویلٹ مین ، جسے آج ویڈیو کانفرنس کے ذریعے جج کے سامنے لایا گیا،  کو چار افراد کے قتل اور ایک قتل اقدام کے الزامات کے علاوہ دہشت گردی کے الزامات کا بھی سامنا ہے۔

پبلک اٹارنی جنرل سارہ شیخ  نے عدالت   میں دعوی کیا ہے کہ یہ قتل منصوبہ بندی  کے تحت اور جان بوجھ کر کیا گیا،علاوہ ازیں یہ حملہ   دہشت گردی   کے زمرے میں بھی آتا ہے۔

ضلعی اٹارنی جرنلوں نے بھی ویلٹ مین  کے خلاف  دہشت گردی  کا مقدمہ دائر کیے جانے کے حق میں ایک فرد جرم پر دستخط کیے ہیں۔

قاتل نے جج کو بتایا کہ اس نے اپنے خلاف الزامات کے حوالے سے تا حال کسی وکیل کی خدمات نہیں لیں۔

 



متعللقہ خبریں