روس: صدر پوتن نے ترکی کے اشتراک سے تعمیر کی گئی گیس ریفائنری کا افتتاح کر دیا

صدر ولادی میر پوتن نے روس کی انرجی کمپنی گازپروم اور ترکی کی انرجی کمپنی ریناسنس کے اشتراک سے تعمیر کی گئی گیس ریفائنری 'آمور ' کا افتتاح کر دیا

1654880
روس: صدر پوتن نے ترکی کے اشتراک سے تعمیر کی گئی گیس ریفائنری کا افتتاح کر دیا

روس کے صدر ولادی میر پوتن نے روس کی انرجی کمپنی گازپروم اور ترکی کی انرجی کمپنی ریناسنس کے اشتراک سے تعمیر کی گئی گیس ریفائنری 'آمور ' کا افتتاح کر دیا ہے۔

اطلاع کے مطابق روس کے علاقے مشرقی سائبیریا میں تعمیر کی گئی آمور ریفائنری کا پوتن کی ویڈیو کانفرنس شرکت کے ساتھ افتتاح کیا گیا۔

افتتاحی تقریب سے خطاب میں صدر پوتن نے کہا ہے کہ منصوبے کی تکمیل میں روس، ترکی اور چین جیسے متعدد ممالک سے افراد اور کمپنیوں نے حصہ لیا ہے۔ مجھے یقین ہے کہ یہ وسیع پیمانے کا اشتراک مستقبل میں اس سے مشابہہ نئے اشتراکوں کی راہ ہموار کرے گا۔

روس کی بڑی  ترین گیس ریفائنریوں میں سے ایک  آمور گیس ریفائنری 2025 سے 42 بلین مکعب میٹر قدرتی گیس پراسیسنگ کی صلاحیت حاصل کر لے گی۔

واضح رہے کہ ریفائنری کی تعمیر کا کام 2015  میں شروع ہوا اور تقریباً 13 بلین ڈالر مالیت کے اس منصوبے کی تعمیر میں 35 ہزار افراد نے کام کیا۔



متعللقہ خبریں