امریکہ نے 90 ممالک کے لیے سیاحتی پابندیاں نرم کر دیں،ترکی بھی شامل
امریکہ نے نوے ممالک کے لیے سفری پابندیاں نرم کر دیں ہیں جن میں ترکی، کینیڈا، میکسیکو، فرانس، جرمنی، جاپان، جنوبی افریقہ، اسپین اور یونان شامل ہیں

امریکہ نے نوے ممالک کے لیے سفری پابندیاں نرم کر دیں ہیں جن میں کینیڈا، میکسیکو، فرانس، جرمنی، جاپان، جنوبی افریقہ، اسپین اور یونان شامل ہیں۔
امور خارجہ کے مطابق، کورونا وائرس کی بدلتی صورتِ حال کے ساتھ سیاحتی تجاویز پر نظر ثانی کی جا رہی ہے۔
امریکی عہدے دار کا یہ بھی کہنا ہے کہ امریکی شہریوں کو سفر سے پہلے ویکسین لگوانے کی ہدایت بھی کی گئی ہے۔
امریکی مشیر قومی سلامتی جیک سلیوان کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ یورپی یونین کے لیے سفری پابندیوں میں نرمی شفاف ہو گی۔
انہوں نے بتایا کہ یورپ اور برطانیہ کے دوست چاہتے ہیں کہ سفر کو بحال کیا جائے، ہم بھی چاہتے ہیں کہ سفری پابندیاں ختم ہو جائیں۔
جیک سلیوان کا مزید کہنا ہے کہ ہمیں سائنس اور صحتِ عامہ کے ماہرین کی رہنمائی پر عمل کرنا ہو گا۔
انہوں نے یہ بھی کہا ہے کہ یورپ اور برطانیہ کے ساتھ لائحہ عمل کے تعین پر کام کر رہے ہیں۔
متعللقہ خبریں

تائیوان، یک شاپنگ مال میں دھماکے سے پانچ افراد ہلاک اور سات زخمی ہو گئے
یہ زور دار دھماکا شاپنگ مال کی 12ویں منزل پر ہوا جس کی تزئین و آرائش جاری تھی