افغان سلامتی قوتیں اپنی ذمے داریاں خود نبھا سکتی ہیں: نیٹو

مغربی دفاعی اتحاد کے سکریٹری جنرل ژانز اسٹولٹن برگ کا کہنا ہے کہ افغانستان کی  قوتیں اب اتنی مضبوط ہوچکی ہیں کہ سلامتی کی ذمہ داریاں وہ اکیلے ہی سنبھال سکتی ہیں

1647288
افغان سلامتی قوتیں  اپنی ذمے داریاں خود نبھا سکتی ہیں: نیٹو

مغربی دفاعی اتحاد کے سکریٹری جنرل ژانز اسٹولٹن برگ کا کہنا ہے کہ افغانستان کی  قوتیں اب اتنی مضبوط ہوچکی ہیں کہ سلامتی کی ذمہ داریاں وہ اکیلے ہی سنبھال سکتی ہیں۔

اسٹولٹن برگ نے خبر رساں ایجنسی ایسوسی ایٹیڈ پریس کو دیے گئے انٹرویو میں کہا کہ نیٹو نے تقریباً دو عشروں تک افغانستان میں سلامتی فراہم کی ہے لیکن اب وہاں کی حکومت اور حفاظتی ادارے بین الاقوامی  قوتوں کی مدد کے بغیر ہی اپنے پاؤں پر کھڑے ہوسکت ہیں۔

 واضح رہے کہ امریکہ اور نیٹو افواج نے افغانستان سے واپسی کی تیاریاں شروع کردی ہیں لیکن ملک میں تشدد کے واقعات میں ایک مرتبہ پھر اضافہ ہوگیا ہے۔

اس بارے میں اسٹولٹن برگ کا کہنا تھا کہ نیٹو ممالک افغانستان کی وزارتوں کو صلاح و مشورے اور سلامتی قوتوں کی مالی معاونت جاری رکھیں گے، اس کے علاوہ کابل حکومت اور طالبان کے درمیان سست روی سے آگے بڑھنے والے مذاکرات کی بھی حمایت کریں گے۔



متعللقہ خبریں