اسرائیل غزہ کی تمام سرحدی چوکیاں کھولے: اقوام متحدہ

اقوام متحدہ نے اسرائیل سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ علاج معالجے کی غرض سے فلسطینیوں کو غزہ کی سرحدی چوکی سے باہر جانے کی اجازت دے۔

1645771
اسرائیل غزہ کی تمام سرحدی چوکیاں کھولے: اقوام متحدہ

اقوام متحدہ نے اسرائیل سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ علاج معالجے کی غرض سے فلسطینیوں کو غزہ کی سرحدی چوکی سے باہر جانے کی اجازت دے۔

 سیکریٹری جنرل کے ترجمان اسٹیفن دویارچ نے یومیہ پریس بریفنگ کے دوران بتایا کہ  بیت الحنون  کی سرحدی چوکی انسانی امداد کے کارکنوں  کےلیے  توکھلی  ہے مگر فلسطینیوں کے لیے بند ہے لہذا اسرائیل،  فلسطینیوں کوعلاج معالجے کی غرض سے غزہ سے انخلا کے لیے  سرحدوں کے استعمال کی اجازت دے۔

ترجمان نے مزید کہا کہ غزہ میں داخلے کی تمام سرحدیں کھول دینی چاہیئے جس سے امداد انسانی کے کارکنوں اور فلسطینی مریضوں کو علاج معالجے کے لیے غزہ سے باہر جانے میں مدد ملے گی ۔

واضح رہے کہ اسرائیل نے کرم ابو سالم  اور بیت الحنون  کی سرحدی چوکیاں صرف انسانی امداد کے لیے ہی کھول رکھی ہیں۔

متعللقہ خبریں