ہمارا ہدف شمالی کوریا کو جوہری اسلحہ سے مکمل طور پر پاک کرنا ہے، امریکی صدر

شمالی کوریا کے ساتھ تناؤ میں کمی لانے کے لیے امریکی رائے عامہ اس ملک کے ساتھ عملی اور تعمیری سفارتی تعلقات کے قیام کی خواہاں ہے

1643681
ہمارا ہدف شمالی کوریا کو جوہری اسلحہ سے مکمل طور پر پاک کرنا ہے، امریکی صدر
Moon Jae-in.JPG

متحدہ امریکہ  کےصدر جو بائڈن  نے واضح کیا ہے کہ امریکہ اور جنوبی کوریا کو شمالی کوریا کی صورتحال پر خدشات لا حق ہیں اور خطے  میں ہمارا ہدف جزیرہ نما کوریا کو جوہری اسلحہ سے مکمل طور پر پاک کرنا ہے۔

بائڈن اور جنوبی کوریا کے صدر مون جےان  نے وائٹ ہاؤس میں دو طرفہ اور بین الاوفود مذاکرات کے بعد مشترکہ  پریس کانفرس کا اہتمام کیا۔

بائڈن نے دو طرفہ مذاکرات میں متعدد معاملات میں پیش قدمی  کرنے کی توضیح کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے شمالی کوریا  کے جوہری اور میزائل پروگرام کے بارے  میں مشترکہ لائحہ عمل  کا تعین کرنے پر مطابقت قائم کی ہے۔ شمالی کوریا کی صورتحال پر دونوں فریقین کو خدشات لا حق ہیں، علاوہ ازیں    شمالی کوریا کے ساتھ تناؤ میں کمی لانے کے لیے امریکی رائے عامہ اس ملک کے ساتھ عملی اور تعمیری سفارتی تعلقات کے قیام کی خواہاں ہے۔

شمالی کوریا  سے متعلق سفارتی کوششوں کو جاری رکھنے پر زور دینے والے جو بائڈن کا کہنا تھا کہ امریکی دفتر خارجہ   میں کام کرنے والے سونگ کم کو نمائندہ خصوصی برائے شمالی کوریا متعین کر دیا گیا ہے۔

انہوں نے عام وبا کے خلاف جدوجہد میں عالمی شراکت داری کی اہمیت کی جانب اشارہ دیتے ہوئے  کہا کہ ہم نے  ویکسین کی تیاری کے معاملے میں شراکت داری کے قیام پر اتفاق قائم کیا ہے۔



متعللقہ خبریں