ہم پر حملوں کی بھاری قیمت چکانا ہوگی:اسرائیل

نیتن یاہو نے خبردار کیا تھا کہ اسرائیل نے غزہ پر حملوں کی شدت اور تعداد بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے اور حماس کو مخاطب کرتے ہوئے ان کا مزید کہنا تھا کہ اس پر ایسے حملے کیے جائیں گے جن کی انھیں توقع بھی نہیں ہو گی

1638303
ہم پر حملوں کی بھاری قیمت چکانا ہوگی:اسرائیل

اسرائیلی وزیر اعظم بن یامین نیتن یاہو کا کہنا ہے کہ حماس نے سالوں میں پہلی مرتبہ یروشلم پر راکٹ فائر کر کے اپنی حد پار کی ہے۔

 فوجی سربراہان سے ملاقات کے بعد نیتن یاہو نے خبردار کیا تھا کہ اسرائیل نے غزہ پر حملوں کی شدت اور تعداد بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے اور حماس کو مخاطب کرتے ہوئے ان کا مزید کہنا تھا کہ اس پر ایسے حملے کیے جائیں گے جن کی انھیں توقع بھی نہیں ہو گی۔

 نیتین یاہو نے وزیر دفاع بنی گانٹز اور  فوجی سربراہ آویو کوشاوی سمیت دیگر اعلی فوجی  حکام  کے ساتھ ملاقات کے بعد کہا کہ  اس کی قیمت بڑی چکانا ہوگی اور ہم اسرائیلی عوام کی سلامتی کا پورا خیال رکھیں گے۔

 دوسری جانب وزیر دفاع گانٹز کا کہنا ہے کہ یہ تو ابھی شروعات ہے جس میں مزید شدت آئے گی ۔

 

 

 



متعللقہ خبریں