دنیا بھر میں اسرائیل کے مسجدِ اقصیٰ پر حملوں کی شدید مذمت

وینزویلا کے نائب وزیر خارجہ اور یورپ کےامور کے  نائب وزیر یووان  گل اور  میکسیکو کی وزارت خارجہ نے مسجد اقصی اور غزہ پر اسرائیل کے حملوں پر شدید رد عمل کا اظہار کیا

1637804
دنیا بھر میں اسرائیل کے مسجدِ اقصیٰ پر حملوں کی شدید مذمت

وینزویلا کے نائب وزیر خارجہ اور یورپ کےامور کے  نائب وزیر یووان  گل اور  میکسیکو کی وزارت خارجہ نے مسجد اقصی اور غزہ پر اسرائیل کے حملوں پر شدید رد عمل کا اظہار کیا۔

گل نے غزہ پر اسرائیل کے فضائی حملوں کی تصاویر اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ پر شیئر کیں ،

انہوں نے اپنے پیغام میں  لکھا ہے کہ  "جب لوگوں کی جمہوریت پر حملہ کرنے کی بات آتی ہے تو وہ خود کو انسانی حقوق کے محافظ قرار دیتے ہیں ، اب وہ نسل کشی کے سلسلے میں خاموش ہیں۔

برطانیہ میں اسرائیلی فورسز کی مسجد اقصیٰ میں‌ پُرتشدد کارروائیوں کے خلاف اور فلسطینیوں سے اظہارِ یکجہتی کے لیے مظاہرہ کیا گیا جبکہ برطانیہ کی رکن پارلیمنٹ نے اسرائیل فوج کے حملے کی مذمت کرتے ہوئے وزیراعظم بورس جانسن سے معاملے پر آواز اٹھانے کا مطالبہ کردیا۔

برطانوی پارلیمنٹ کی رکن یاسمین قریشی نے فلسطین کی صورتحال پر تشیویش کا اظہار  کرتے ہوئے وزیر اعظم بورس جانسن کو صورتحال پر خط لکھ دیا۔ اپنے خط میں انہوں نے لکھا کہ ’اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے مسجدِ اقصیٰ میں عبادت کرنے والے 200 سے زائد فلسطینی زخمی ہوئے‘۔


انہوں نے اپنے خط میں بورس جانسن کو متوجہ کرتے ہوئے لکھا کہ ’ وزیر اعظم اس معاملے  کو اسرائیلی حکام کے سامنے اٹھائیں اور فوری طور پر فوج کے پُرتشدد واقعات کو رکوائیں‘۔دوسری جانب بریڈ فورڈ میں واقع ٹاؤن ہال کے سامنے فلسطینیوں سے اظہارِ یکجہتی کے لیے مظاہرہ بھی کیا گیا، جس میں رکن پارلیمنٹ ناز شاہ بھی شریک ہوئیں۔

مظاہرے میں خواتین اور بچے بھی موجود تھے، جنہوں نے فلسطینیوں کے حق میں اور اسرائیل کے خلاف نعرے لگائے۔ شرکا نے فلسطین کے پرچم اور پلے کارڈ اٹھا رکھے ہیں۔ جن پر مظالم فوری بند کرو کے الفاظ درج تھے۔



متعللقہ خبریں