صومالیہ:مارٹر حملہ، 3 افراد ہلاک 4 زخمی

دارالحکومت موغادیشو میں مارٹر توپ کے حملے میں ابتدائی معلومات کے مطابق ایک ہی کنبے کے 3 افراد ہلاک ہو گئے

1626169
صومالیہ:مارٹر حملہ، 3 افراد ہلاک 4 زخمی

صومالیہ کے دارالحکومت موغادیشو میں مارٹر توپ کے حملے میں ابتدائی معلومات کے مطابق ایک ہی کنبے کے 3 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔

گاروو آن لائن نامی مقامی ریڈیو  کی خبر کے مطابق دارالحکومت موغا دیشو میں مارٹر  حملے کے نتیجے میں ایک ہی کنبے کے 3 افراد ہلاک اور 4 زخمی ہو گئے ہیں۔

حملے کا ہدف صدارتی پیلس تھا۔

حملے کی ذمہ داری دہشت گرد تنظیم الشباب نے قبول کر لی ہے۔



متعللقہ خبریں