چاڈ، نسلی گروہوں کے درمیان جھڑپوں سے 100 افراد ہلاک

ملک کے انسانی حقوق قومی کمیشن  نے  حکومت سے سلامت علاقے میں ہنگامی صورتحال کا اعلان کرنے کی اپیل کرتے ہوئے عوام کو غیر مسلح کرنے کی ضرورت پر زور

1623987
چاڈ، نسلی گروہوں کے درمیان جھڑپوں سے 100 افراد  ہلاک

جنوبی چاڈ  میں نسلی گروہوں کے درمیان تصادم میں ہلاکتوں کی تعداد ایک سو تک پہنچ گئی۔

سلامت  علاقے  سے منسلک دیہاتوں میں ایک جانب عربوں اور دوسری جانب داگال اور کیبت  نسلی گروہوں کے بیچ  گزشتہ ہفتے چھڑنے والی جھڑپوں میں اموات کی تعداد ایک سو تک ہو گئی ہے۔

ملک کے انسانی حقوق قومی کمیشن  نے  حکومت سے سلامت علاقے میں ہنگامی صورتحال کا اعلان کرنے کی اپیل کرتے ہوئے عوام کو غیر مسلح کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔

سلامت کے گورنر جنرل یامبائے مصیرہ    نے بتایا تھا کہ جھڑپوں میں بھاری تعداد میں مکانات کو نذرِ آتش کر دیا گیا  ہے اور ان واقعات کا سد ِ باب کرنے اور ذمہ دارانہ کو ان  کے کیفرِ کردار تک پہنچانے  کے زیر مقصد حفاظتی قوتوں کو  علاقے میں متعین کر دیا گیا ہے۔

 



متعللقہ خبریں