نائجیریا: نسلی گروہوں کے درمیان تصادم،ہلاک شدگان کی تعداد 19 ہو گئی

مقامی پریس کے مطابق، بالانگا نامی علاقے میں لونگوڈا اور واجا  قبائل کے مابین جاری تصادم میں  چار مزید افراد مارے گئے اس طرح سے اب تک ہلاک ہونے والوں کی تعداد 19 ہوچکی ہے

1622549
نائجیریا: نسلی گروہوں کے درمیان تصادم،ہلاک شدگان کی تعداد 19 ہو گئی

نائِیجیریا کے صوبہ گومبا میں  دو نسلی گروہوں کے درمیان ہوئے تصادم کے نتیجے میں ہلاکتوں کی تعداد 19  ہو گئی ہے۔

 مقامی پریس کے مطابق، بالانگا نامی علاقے میں لونگوڈا اور واجا  قبائل کے مابین جاری تصادم میں  چار مزید افراد مارے گئے اس طرح سے اب تک ہلاک ہونے والوں کی تعداد 19 ہوچکی ہے۔

بتایا گیا ہے کہ اس تصادم کے نتیجے میں متعدد مکانات بھی زمین بوس جبکہ سینکڑوں افراد نقل مکانی کرنے پر مجبور ہو چکے ہیں۔

 اس علاقے میں قدرتی وسائل کی وجہ سے نسلی گروہوں کے درمیان جھڑپیں ہوتی رہتی ہیں۔

 

 



متعللقہ خبریں