فائزر: کورونا ویکسین لگوانے والوں کو 12 ماہ کے اندر تیسری خوراک کی ضرورت پیش آ سکتی ہے
وائرس کی نئی اقسام سامنے آنے کی صورت میں یہ فیصلہ اہم کردار ادا کرے گا
امریکی دوا ساز فرم فائزر نے اطلاع دی ہے کہ کورونا ویکسین لگوانے والے افراد کو زیادہ سے زیادہ 12 ماہ کے اندر ویکسین کی تیسری خوراک کی ضرورت لا حق ہو سکتی ہے۔
فرم کے سی ای او البرٹ بورلا کا کہنا ہے کہ ایک محتمل سناریو کے مطابق 6 تا 12 ماہ کے اندر تیسری خوراک کی ضرورت پیش آئے گی اور لوگ ہر سال دوبارہ سے ویکسین لگوانے آئیں گے۔ وائرس کی نئی اقسام سامنے آنے کی صورت میں یہ فیصلہ اہم کردار ادا کرے گا۔
بتایا گیا ہے کہ فائزر کے یہ جائزے دو ہزار سے زائد ویکسین شدہ لوگوں پر مبنی ہے تا ہم اس ٹیکے کے 6 ماہ کے بعد مؤثر ہونے یا نہ ہونے کے حوالے سے مزید معلومات درکار ہوں گی۔
فائزر اور بائیون ٹیک نے ماہ فروری میں وائرس کی نئی اقسام کے بر خلاف قوت مدافعت کو زیادہ بہتر طریقے سے جانچنے کے لیے کورونا ویکسین کی تیسری خوراک پر تجزیات کرنے کا اعلان کیا تھا۔