یوکرین کی سرحد پر روسی فوجیوں کا اجتماع باعث تشویش ہے:جی سیون

ایک مشترکہ بیان میں کہا گیا ہے کہ روس کی طرف سے یوکرین کی سرحد پر فوجی نقل وحرکت غیر اعلانیہ ہے اور یہ دھمکی آمیز اور عدم استحکام کا سبب بننے والے اقدامات ہیں

1620082
یوکرین کی سرحد پر روسی فوجیوں کا اجتماع باعث تشویش ہے:جی سیون

دنیا کے ترقی یافتہ ممالک کے گروپ G-7 اور یورپی یونین نے روس سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ یوکرین کی سرحد پر اشتعال انگیزی کا سلسلہ ختم کرے۔

ایک مشترکہ بیان میں کہا گیا ہے کہ روس کی طرف سے یوکرین کی سرحد پر فوجی نقل وحرکت غیر اعلانیہ ہے اور یہ دھمکی آمیز اور عدم استحکام کا سبب بننے والے اقدامات ہیں۔

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ روس فوجی نقل وحرکت کے بارے میں شفافیت کے حوالے سے اپنی بین الاقوامی ذمہ داریوں کو پورا کرے۔

 واضح رہے کہ یوکرین کا کہنا ہے کہ روس نے اس کی سرحد پر 80 ہزار فوجی جمع کر رکھے ہیں۔

ماسکو نے اسے داخلی معاملہ قرار دیا ہے۔



متعللقہ خبریں