ماہِ رمضان کی مناسبت سے غیر ملکی سربراہان کے تہنیتی پیغامات

مسلمانوں نے کووِڈ۔19 وایکسین کی تیاری میں مرکزی کردار ادا کر کے اور اگلی صفوں میں شامل صحت کے عملے کی حیثیت سے کووِڈ۔19 کے خلاف ہماری جدوجہد کو رُخ عطا کیا ہے: بائڈن

1620119
ماہِ رمضان کی مناسبت سے غیر ملکی سربراہان کے تہنیتی پیغامات

غیر ملکی سربراہان نے ماہِ رمضان کی مناسبت سے تہنیتی پیغامات جاری کئے ہیں۔

امریکہ کے صدر جو بائڈن نے جاری کردہ پیغام میں  عالمِ اسلام کو ماہِ رمضان کی مبارکباد پیش کی اور ملک میں مسلمانوں کے خلاف جرائم کی طرف توجہ مبذول کروائی ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ ملک میں مسلمان ابھی بھی غنڈہ گردی اور ظلم و زیادتی جیسے جرائم کا ہدف بن رہے ہیں جو ناقابل قبول ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ امریکہ کے قیام سے لے کر اب تک مسلمان امریکیوں نے ملکی خوشحالی و ترقی میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ مسلمانوں نے کووِڈ۔19 وایکسین کی تیاری میں مرکزی کردار ادا کر کے اور اگلی صفوں میں شامل صحت کے عملے کی حیثیت سے کووِڈ۔19 کے خلاف ہماری جدوجہد کو ایک رُخ عطا کیا ہے۔

بائڈن نے کہا ہے کہ اس سال وائٹ ہاوس کی عید ملن تقریب آن لائن منعقد ہو گی۔ میں اور میری  اہلیہ جِل ، وائٹ ہاوس کی روایتی عید ملن تقریب کو اگلے سال بالمشافہ منانے کے، بے صبری سے منتظر ہیں۔

جرمن چانسلر اینگیلا مرکل نے بھی جاری کردہ پیغام میں تمام مسلمانوں کے لئے امن و سلامتی کے ساتھ ماہِ رمضان گزارنے کی تمنا کا اظہار کیا ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ ماہِ رمضان باہمی اتحاد و تعاون کا مہینہ ہے۔ وباء کی وجہ سے درپیش ان مشکل دنوں میں صبر و استقامت کا مظاہرہ کرنا ضروری ہے۔

برطانیہ کے وزیر اعظم بورس جانسن نے بھی سوشل میڈیا سے عالمِ اسلام کو ماہِ رمضان کی مبارکباد دی ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ وباء کی وجہ سے اس سال بھی ماہِ رمضان مختلف ہو گا۔ میری تمنا ہے کہ روزے، دعا اور صدقے کا یہ مہینہ تمام مسلمانوں کے لئے امن و سلامتی لائے۔



متعللقہ خبریں