امریکی صدر جو بائڈن کم ترین سطح پر مہاجرین کو پناہ دینے والے امیدوار صدر ہو سکتے ہیں، رپورٹ

امریکہ نے رواں سال محض 2 ہزار 50 مہاجرین کو پناہ دی ہے

1619412
امریکی صدر جو بائڈن کم  ترین سطح پر مہاجرین کو پناہ دینے والے امیدوار صدر ہو سکتے ہیں، رپورٹ

انٹرنیشنل ریسکیو کمیٹی کی جانب سے  تیار کردہ رپورٹ میں  امریکی صدر جو بائڈن کے انتخابی مہم کے دوران دیے گئے وعدو ں کی یاد دہانی کراتے ہوئے  واضح کیا گیا ہے کہ یہ  ’’مستقبل قریب میں امریکہ کم سے کم مہاجرین کو پناہ دینے والے صدر ہو سکتے  یں۔‘‘

رپورٹ میں سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ  کے دور میں طے پانے والے 15 ہزار مہاجرین کے کوٹے پر  عمل درآمد پر توجہ مبذول کرائی گئی ہے، جو کہ امریکی تاریخ کا کم ترین کوٹہ ہے۔

بائڈن ٹرمپ کے دور میں مہاجرین کے معاملے میں اکثر و بیشتر نکتہ چینی کرنے کے باوجود امریکی  جدید دور میں سب سے کم  مہاجرین کو پناہ دینے والے صدر کی حیثیت حاصل کر سکتے ہیں۔

رپورٹ میں واضح کیا گیا ہے کہ امریکہ نے رواں سال محض 2 ہزار 50 مہاجرین کو پناہ دی ہے اگر یہی رفتار جاری رہی تو  سال کے اختتام تک زیادہ سے زیادہ 4 ہزار 510 مہاجرین کو امریکہ میں پناہ مل سکے گی۔



متعللقہ خبریں