عالمی سطح پر کورونا ویکسین کی ترسیل میں عدم توازن برقرار ہے، عالمی ادارہ صحت

194 ممالک میں ویکسین لگانے کا عمل شروع ہو چکا ہے

1618531
عالمی سطح پر کورونا ویکسین کی ترسیل  میں عدم توازن برقرار ہے، عالمی ادارہ صحت

عالمی ادارہ صحت کے ڈائریکٹر جنرل تیدروس ادہانوم گیبرے سُس نے  کورونا  ویکسین  سے کم آمدنی کے حامل ممالک کے ابتک محض 0.2 فیصد حصہ حاصل کر سکنے پر توجہ مبذول کراتے ہوئے بتایا کہ ’’ویکسین کی عالمی سطح پر تقسیم میں ششد ر کن ایک عدم توازن کا مشاہدہ ہو رہا ہے۔ ‘‘

گیبرے سُس نے جنیوا  میں تنظیم کے مرکزی دفتر سے آن لائن  پریس کانفرس میں  بتایا کہ 194 ممالک میں ویکسین لگانے کا عمل شروع ہو چکا ہے۔

26 ممالک میں تا حال ویکسینشن کا عمل شروع نہ ہونے پر توجہ دلاتے ہوئے گیبرے سُس نے  بتایا ان میں سے 7 تک ویکسین کی ترسیل ممکن بنا دی گئی ہے اور 5 میں چند روز کےا ندر کورونا ٹیکے لگانے کا عمل  شروع ہو جائیگا ۔

انہوں نے بتایا کہ عالمی کورونا ویکسین  پروگرام کوویکس کے تحت گزشتہ 6 ہفتوں میں ایک سو سے زائد ممالک کو 38 ملین خوراکیں بھیج گئی ہیں اور رواں ماہ کے اختتام تک ایک سو ملین خوراکوں کی ترسیل کی منصوبہ بندی کی  گئی ہے،  تا ہم ویکسین کی سپلائی میں گراوٹ آنے کے باعث ابتک صرف 38 ملین ویکسین ڈوز ہی تقسیم کی جا سکی ہے۔

گیبرے سُس نے مزید کہا کہ اس ہدف تک ماہ اپریل کے اختتام یا پھر  دوران مئی  رسائی کی امید ہے۔

 



متعللقہ خبریں