امریکہ، کانگرس کی عمارت پر حملے پر امریکی صدر کا اظہارِ افسوس

ہلاک ہونے والے پولیس آفیسر کی شناخت ولئیم بلی ایونز کے طور پر کی گئی

1614056
امریکہ، کانگرس کی عمارت پر حملے پر امریکی صدر کا اظہارِ افسوس

امریکی دارالحکومت واشنگٹن ڈی سی میں کیپیٹل ہل کی عمارت کے باہر جمعہ کے روز ایک کار کے سیکیورٹی چیک پوائنٹ سے ٹکرانے کے واقعے میں ایک پولیس اہلکار اور مشتبہ حملہ آور کی ہلاکت کی تصدیق کی گئی ہے۔

کیپیٹل پولیس کی عبوری سربراہ یوگا ناندا پٹ مین نے صحافیوں کو بتایا ہے کہ حملہ آور کار ٹکرانے کے بعد ایک ہاتھ میں خنجر لے کر پولیس آفیسرز کی طرف دوڑ پڑا اور اس نے ایک آفیسر پر خنجر سے وار کیا۔ پولیس کی طرف سے فائرنگ کی گئی، جس سے حملہ آور زخمی ہو گیا۔ اسے ہسپتال پہنچایا گیا، جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لا کر ہلاک ہو گیا۔

ہلاک ہونے والے پولیس آفیسر کی شناخت ولئیم بلی ایونز کے طور پر کی گئی ہے۔

کیپیٹل پولیس کی عبوری سربراہ کا کہنا تھا کہ واقعے کی تفتیش جاری ہے ، ان کے بقول، یو ایس کیپیٹل پولیس چھ جنوری کے واقعات کے بعد سے ایک مشکل دور سے گزر رہی ہے اور آج ہونے والا واقعہ بھی اسی کی عکاسی کرتا ہے۔

دریں اثنا ، امریکی صدر جو بائیڈن نے ایک تحریری بیان میں کہا ہے،"مجھے اور میری اہلیہ جِل کو امریکی کانگریس کے کیمپس میں سیکیورٹی چوکی پر پُرتشدد حملے کی خبر سن کر بہت افسوس ہوا ہے۔

پولیس ایونز کے اہل خانہ اور لواحقین کو تعزیت کا پیغام بھیجنے کا ذکر کرتے ہوئے بائیڈن نے بتایا کہ اس واقعے کےبارے  میں داخلی سلامتی کے مشیر سے وہ  مسلسل آگاہی حاصل کر رہے ہیں۔

حملے کا فی الفور جواب دینے والی کانگریسی پولیس اور نیشنل گارڈ کا شکریہ  ادا کرتے ہوئے بائیڈن نے کہا کہ انہوں نے کانگریسی رکن کی ہلاکت پر وائٹ ہاؤس میں پرچموں کو سرنگوں کرنے کی ہدایات جاری کردی ہیں۔



متعللقہ خبریں