انڈونیشیا، جنوری میں حادثے کا شکار ہونے والے طیارے کا دوسرا بلیک بکس برآمد

پہلے بلیک بکس پر تحقیقات  کے بعد 10 فروری کو جاری کردہ   پرائمری رپورٹ میں طیارے کے گرنے  کی وجہ کے بارے میں بعض معلومات  کو آشکار کیا گیا تھا

1611923
انڈونیشیا، جنوری میں حادثے کا شکار ہونے والے طیارے کا دوسرا بلیک بکس برآمد

انڈونیشیا میں 9 جنوری کو گرنے والے  سری وجایا  ایئر لائنز کے مسافر بردار طیارے کا دوسرا بلیک بکس بھی برآمد کر لیا گیا ہے۔

انڈونیشیائی وزارت مواصلات کے ترجمان ادیتا  اراواتی  کا کہنا ہے کہ  طیارہ گرنے والے مقام  ےسے پائلٹ کی بات چیت ریکارڈ ہونے والا بلیک بکس مل گیا ہے۔

یاد رہے کہ 12 جنوری کو طیارے  کے ملبے سے نکالے جانے والے پہلے بلیک بکس پر تحقیقات  کے بعد 10 فروری کو جاری کردہ   پرائمری رپورٹ میں طیارے کے گرنے  کی وجہ کے بارے میں بعض معلومات  کو آشکار کیا گیا تھا۔

 



متعللقہ خبریں