روس: صدر پوتن نے کورونا ویکسین لگوا لی، ویکسین کے بارے میں معلومات پوشیدہ رکھی گئی ہیں

صدر پوتن کو کل روسی ساختہ کورونا ویکسین کی پہلی خوراک لگا دی گئی ہے، کونسی ویکسین لگائی گئی ہے؟ اس بارے میں صرف صدر پوتن اور ان کے ڈاکٹر ہی جانتے ہیں: دمتری پیسکوف

1607617
روس: صدر پوتن نے کورونا ویکسین لگوا لی، ویکسین کے بارے میں معلومات پوشیدہ رکھی گئی ہیں

روس کے صدر ولادیمیر پوتن نے کورونا ویکسین لگوا لی ہے۔

کریملن کے ترجمان دمتری پیسکوف نے اخباری نمائندوں کے لئے جاریکردہ بیان میں کہا ہے کہ صدر پوتن کو کل روسی ساختہ کورونا ویکسین کی پہلی خوراک لگائی گئی ہے اور تقریباً 3 ہفتے بعد دوسری خوراک لگائی جائے گی۔

اس سوال کے جواب میں کہ پوتن کو کونسی ویکسین لگائی گئی ہے؟ پیسکوف نے کہا ہے کہ "اس کے بارے میں صرف صدر پوتن اور ان کے ڈاکٹر ہی جانتے ہیں"۔

واضح رہے کہ پیسکوف نے کل جاری کردہ بیان میں بھی صدر پوتن کو لگائی جانے والی ویکسین کے بارے میں کوئی معلومات فراہم نہیں کی تھیں ۔

 اگرچہ ذرائع ابلاغ کو ویکسینیشن کی کوریج کی اجازت نہیں دی گئی تاہم ویکسین لگوانے  کے بعد جاریکردہ بیان میں پوتن نے کہا تھا کہ وہ خود کو بہتر محسوس کر رہے ہیں۔



متعللقہ خبریں