ترکی کے خلائی پروگرام میں شرکت ہمارے لئے باعث مسرت ہو گی: روگوزین

ہم، اپنے جنوبی ہمسائے اور ساجھے دار ملک، ترکی کی خلاء سے متعلق تمام کوششوں میں شمولیت کے خواہش مند ہیں: دمتری روگوزین

1603014
ترکی کے خلائی پروگرام میں شرکت ہمارے لئے باعث مسرت ہو گی: روگوزین

روس فیڈرل اسپیس ایجنسی 'روسکوسموس' کے سربراہ دمتری روگوزین نے کہا ہے کہ خلاء اور دفاعی صنعت کے شعبوں میں روس اور ترکی کے درمیان تعاون کی صلاحیت موجود ہے۔

روگوزین نے کہا ہے کہ ترکی قومی خلائی پروگرام شروع کرنے کے لئے تمام ضروری سیاسی و اقتصادی شرائط کو پورا کرتا ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ "ہم، اپنے جنوبی ہمسائے اور ساجھے دار ملک، ترکی کی خلاء سے متعلق تمام کوششوں میں شمولیت کے خواہش مند ہیں اور اس شمولیت کی خاطر تمام مواقع سے استفادہ کرنا ہمارے لئے باعث مسرت ہو گا"۔

روگوزین نے کہا ہے کہ اپنے ترک ہم مسلکوں کے ساتھ باہمی روابط اور فعالیتوں میں ہم نے جو تجربہ حاصل کیا ہے وہ خلاء کے شعبے میں دونوں ممالک کے درمیان اہم نوعیت کے اور طویل المدت  مفادات کی تصدیق کرتا ہے۔مذکورہ روابط کو زیادہ منّظم اور جامع شکل دینے کے لئے ایک ڈرافٹ دستاویز پر کام جاری  ہے۔

حالیہ دنوں میں پوری دنیا کی توجہ کا مرکز بننے والے ترکی کے ڈرون طیاروں کے بارے میں بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا ہے کہ معروف بین الاقوامی ایوی ایشن میلوں میں باقاعدگی سے شرکت کرنے والے ملک کی حیثیت سے ہمیں اس شعبے میں ترک صنعت  کی تیز رفتار ترقی کا مشاہدہ کرنے کا موقع ملا ہے۔ بلاشبہ دفاعی صنعت میں ترک انجینئروں کا کام قابل ستائش ہے۔



متعللقہ خبریں