میں آپ کو دو ٹوک شکل میں کہتا ہوں، اپنے ملک میں رہیں: بائڈن

میں غیر قانونی مہاجرین کو واضح اور دو ٹوک شکل میں کہتا ہوں کہ اپنے شہروں، قصبوں اور  معاشرے کو نہ چھوڑیں: صدر جو بائڈن

1602951
میں آپ کو دو ٹوک شکل میں کہتا ہوں، اپنے ملک میں رہیں: بائڈن

امریکہ کے صدر جو بائڈن نے میکسیکو  سرحد پر غیر قانونی نقل مکانوں کی تعداد میں مسلسل اضافے کے بارے میں کہا ہے کہ " میں مہاجرین کو واضح اور دو ٹوک شکل میں کہتا ہوں کہ اپنے شہروں، قصبوں اور  معاشرے کو نہ چھوڑیں"۔

بائڈن نےریاست  پینسلوانیا کے دورے کے دوران اے بی سی نیوز کے کمپئیر جارج سٹیفانو پولس کے لئے انٹرویو دیا۔

سٹیفانو پولس کے اس سوال کے جواب میں کہ کیا ملک میں مہاجرین کے داخلے میں اس قدر اضافے کا اندازہ نہ لگایا جانا ایک غلطی تھی؟ بائڈن نے کہا ہے کہ " امریکہ آنے والے غیر قانونی مہاجرین کی اکثریت کو ہم نے واپس بھیج دیا ہے۔ سب سے پہلے آپ کو یہ جان لینا چاہیے کہ مہاجرین کی تعداد میں یہ اضافہ حالیہ دو سالوں ، 2019 اور 2020 میں بھی تھا۔

اس سوال کے جواب میں کہ کیا ملک کی میکسیکو سرحد پر  صورتحال   کے  مزید خراب ہونے کا احتمال موجود ہے؟ بائڈن نے کہا ہے کہ " ہاں صورتحال مزید خراب ہو سکتی ہے"۔


ٹیگز: #مہاجرین

متعللقہ خبریں