امریکہ نے 24 چینی شخصیات پر پابندیاں لگا دیں

ہمیں، چین کی قومی عوامی کانگریس کے 11 مارچ کے انتخابی نظام میں اصلاحات سے متعلق فیصلے پر اندیشوں کا سامنا ہے: وزیر خارجہ انتونی بلنکن

1603092
امریکہ نے 24 چینی شخصیات پر پابندیاں لگا دیں

امریکہ نے، حکومتی اراکین سمیت، 24 چینی شخصیات پر پابندیوں کا فیصلہ کیا ہے۔

امریکہ وزارت خارجہ نے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ وزیر خارجہ انتونی بلنکن کو ،ہانگ کانگ کے انتخابی نظام کو نقصان پہنچانے کی وجہ سے ،چین کی قومی عوامی کانگریس کے 11 مارچ کے انتخابی نظام میں اصلاحات سے متعلق فیصلے پر اندیشوں کا سامنا ہے۔

بلنکن نے کہا ہے چین کی قومی عوامی کانگریس نے اس فیصلے سے، ہانگ کانگ کے عوام کو دئیے گئے، اعلیٰ سطحی خود مختاری کے وعدے کو نقصان پہنچایا  اور حکومت میں ہانگ کانگ کے شہریوں کی آواز کو رد کیا ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ پابندیوں کا فیصلہ ہانگ کانگ کی خودمختاری کے قانون کی تجدید کی طرف اشارہ کرتا ہے۔

وزارت خارجہ سے جاری کئے گئے ایک اور بیان  کے مطابق پابندیوں کا فیصلہ قومی عوامی کانگریس  کی دائمی کمیٹی کے سربراہ لی جان شو کے 14 معاونین سمیت ہانگ کانگ پولیس فورس کے شعبہ قومی سلامتی، ہانگ کانگ ڈیفنس آفس ، چین کونسل ہانگ کانگ اور امورِ مکاو آفس  سے کُل 24 حکام کو احاطے میں لیتا ہے۔

بیان کے مطابق مذکورہ افراد کے ساتھ رابطہ رکھنے والے غیر ملکی  مالیاتی اداروں پر بھی پابندیوں کا اطلاق کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ امریکہ کی طرف سے جولائی 2020 میں نافذ العمل کیا گیا ہانگ کانگ خودمختاری قانون واشنگٹن انتظامیہ کو ،ہانگ کانگ کی اعلیٰ سطحی خودمختاری  کی ساخت کو نقصان پہنچانے والے، چین اور ہانگ کانگ کے حکام پر اور ان سے رابطہ رکھنے والے مالیاتی اداروں پر پابندیاں لگانے کا حق دیتا ہے۔



متعللقہ خبریں