لیبیا میں نئی حکومت نے اپنے فرائض سنبھال لیے

آج ملکی انتظامیہ کے فرائض کی منتقلی  پر امن اقتدار کی منتقلی کے اصولوں کی پختگی کی عکاس ہے، سابق صدارتی کونسل صدر

1602986
لیبیا میں نئی حکومت نے اپنے فرائض سنبھال لیے

لیبیا میں محمد الا منفی  نے صدارتی کونسل کے صدر فائز الاسراج سے   منصب اپنے ہاتھ میں لے لیا ہے۔

دارالحکومت طرابلس کے وزارت عظمی  دفتر میں منعقد ہ  سپرد فرائض کی تقریب  وزیر اعظم عبدالحمید الا دبیبہ کی شراکت کے ساتھ سر انجام پائی۔

اس موقع پر منفی نے کہا کہ آج ہم پر امن اقتدار کی منتقلی کے اصولوں کو اپنانے والے ایک تاریخی  عمل کا مشاہدہ کر رہے  ہیں، رواں سال کے آخیر میں  نمائندگان کے انتخاب کے لیے ملکی اقتدار کو لیبیائی عوام کے سپرد کیا جائیگا۔

نئی حکومت کے اعتماد کا ووٹ حاصل کرنے کی مبارکباد دینے والے الا سراج نے کہا کہ آج ملکی انتظامیہ کے فرائض کی منتقلی  پر امن اقتدار کی منتقلی کے اصولوں کی پختگی کی عکاس ہے۔

یاد رہے کہ لیبیا میں اقوام متحدہ کی قیادت میں ماہ فروری  میں منعقدہ لیبیا سیاسی ڈائیلاگ فورم میں صدارتی کونسل کی صدارت کے فرائض محمد الا منفی کو سونپے جانے اور قومی اتحادی حکومت کے  وزیر اعظم  کے طور پر عبدالحمید دبیبہ  کا تعین ہوا تھا۔

 

 



متعللقہ خبریں