ہم ایران کے ساتھ جنگ کے خواہاں نہیں ہیں، امریکی جنرل

واشنگٹن گزشتہ 2 برسوں سے ایران میں زیادہ سے زیادہ دباؤ ڈالنے کی پالیسیوں پر عمل پیرا ہے

1602127
ہم ایران کے ساتھ جنگ کے خواہاں نہیں ہیں، امریکی جنرل

امریکی  مرکزی قوتوں سینٹ کوم کے کمانڈر  جنرل کینتھ ایف میکنزی  کا کہنا ہے کہ ہم ایران کے ساتھ جنگ کے خواہاں نہیں تا ہم اگر ضرورت پڑی تو ہم جوابی حملہ کرنے  کے لیے تیار ہیں۔

لبنان میں ایل بی سی ٹیلی ویژن سے انٹرویو میں میکنزی  نے بتایا کہ واشنگٹن گزشتہ 2 برسوں سے ایران میں زیادہ سے زیادہ دباؤ ڈالنے کی پالیسیوں پر عمل پیرا ہے تا ہم  جو بائڈن انتظامیہ اس طریقہ کار کا  اس وقت جائزہ لے رہی  ہے۔

انہوں نے یمن  میں ایرانی تعاون کے حامل حوثیوں کے سعودی عرب   کے برخلاف آپریشن کو ایک حملہ آور کاروائی قرار دیا ہے۔

ایران کی پراکسی وار   کے کرتے دھرتوں کے عراق میں ہماری قوتوں کے خلاف آپریشنز  کے بھی ایک قوی احتمال کے ساتھ ایک حملہ آور کاروائی ہونے  کا ذکر کرنے والے امریکی جنرل نے  بتایا کہ قاسم سلیمانی کے قتل کے بارے میں انتقامی دھمکیوں کے بر خلاف امریکی افواج ہر طرح کا جواب دینے کے لیے تیار ہوں گی۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہم علاقے کے سمندروں میں تجارتی سرگرمیوں کے تحفظ کے لیے مسلسل خدمات ادا کر رہے ہیں۔

 



متعللقہ خبریں