وینیزویلا کے تارکین وطن کو عارضی قانونی درجہ ملے گا:امریکہ

واشنگٹن حکومت کے مطابق، امریکہ میں رہائش کی قانونی اجازت کی درخواستیں دینے والے ایسے تارکین وطن کی ممکنہ تعداد تین لاکھ بیس ہزار کے قریب ہو سکتی ہے

1598030
وینیزویلا کے تارکین وطن کو عارضی قانونی درجہ ملے گا:امریکہ

امریکی حکومت نے وینزویلا کے لاکھوں تارکین وطن کو عارضی تحفظ کا قانونی درجہ دینے کا اعلان کیا ہے۔

 قومی سلامتی کے وزیر آلیخاندرو مایورکاس نے کہا ہے کہ  وینزویلا اپنے شہریوں کی حفاظت کرنے کی حالت میں نہیں ہے۔

واشنگٹن حکومت کے مطابق، امریکہ میں رہائش کی قانونی اجازت کی درخواستیں دینے والے ایسے تارکین وطن کی ممکنہ تعداد تین لاکھ بیس ہزار کے قریب ہو سکتی ہے۔

 بتایا گیا ہے کہ اس عارضی تحفظ کے ساتھ وینزویلا کے ان باشندوں کو امریکہ میں ورک پرمٹ بھی جاری کیے جا سکتے ہیں۔

 واضح رہے کہ ایسے رہائشی اجازت نامے ابتدائی طور پر 18 ماہ کے لیے ہوں گے۔



متعللقہ خبریں