نیوزی لینڈ کے قریب8.1 شدت کا زلزلہ،سونامی کا خطرہ
نیوزی لینڈ کے جزیرے کرمیڈک کے قریب 8.1 شدت کا زلزلہ آیا جس کے بعد سونامی کی لہریں نیوزی لینڈ کے ساحلوں تک پہنچنے لگیں، ابھی تک کسی نقصان کی اطلاعات نہیں ہیں
1595548
نیوزی لینڈ کے جزیرے کرمیڈک کے قریب 8.1 شدت کا زلزلہ آیا جس کے بعد سونامی کی لہریں نیوزی لینڈ کے ساحلوں تک پہنچنے لگیں، ابھی تک کسی نقصان کی اطلاعات نہیں ہیں۔
نیوزی لینڈ میں سونامی کا خطرہ، حکام نے خطرے کی گھنٹیاں بجا دیں ہیں۔
آج صبح کیوی ساحلوں پر تین طاقتور زلزے آئے۔
زلزلے کے جھٹکوں کی شدت 8 اعشاریہ 1ریکارڈ کی گئی جس کے بعد خوف و ہراس پھیل گیا۔ شمالی جزیرے کرمیڈک کے ساحلوں سے ہزاروں افراد کا انخلا جاری ہے۔
نیوزی لینڈ کے وزیر برائے قومی دفاع نے کہا ہے کہ لوگ متاثرہ علاقوں میں ساحلوں سے دور رہیں۔
زلزلے کے بعد بحرالکاہل میں بھی سونامی کا الارم جاری کر دیا گیا ہے ۔
دوسری جانب یہ بھی بتایا گیا ہے کہ سونامی کی چھوٹی لہریں جاپان، روس، میکسیکو اور جنوبی امریکی کے ساحلوں سے بھی ٹکرا سکتی ہیں۔