امریکہ اسرائیلی سلامتی کے دفاع کا بلا مشروط حامی ہے: کملا ہیرس

کملا ہیرس اور نیتین یاہو کے درمیان  اس بات چیت میں امریکہ نے اس بات کا اعادہ کیا کہ اسرائیل کی سلامتی کا دفاع بلا مشروط  امریکہ کی ذمے داری ہے جبکہ  اسرائیل اور فلسطین کے درمیان سلامتی اور امن و امان کی اہمیت بھی ضروری ہے

1595708
امریکہ اسرائیلی سلامتی کے دفاع کا بلا مشروط حامی ہے: کملا ہیرس

امریکی نائب صدر کملا ہیرس نے اسرائیلی وزیر اعظم بن یامین نیتین یاہو کے ساتھ ٹیلی فون پر رابطہ کیاہے جس میں دو طرفہ تعاون کے فروغ پر بات چیت کی گئی۔

وائٹ ہاوس کے مطابق، کملا ہیرس اور نیتین یاہو کے درمیان  اس بات چیت میں امریکہ نے اس بات کا اعادہ کیا کہ اسرائیل کی سلامتی کا دفاع بلا مشروط  امریکہ کی ذمے داری ہے، امریکہ  اسرائیل کے  دیگر مسلم اور عرب ممالک سے تعلقات کے نئے آغاز کا حامی ہے  جبکہ  اسرائیل اور فلسطین کے درمیان سلامتی اور امن و امان کی اہمیت ضروری ہے۔

دونوں لیڈروں نے ایران کے جوہری پروگرام اور علاقے میں اس کی خطرناک پیش رفتوں کی روک تھام سمیت علاقائی سلامتی کے موضوعات پر مشترکہ تعاون پر مطابقت کاعندیہ دیا اور اس بات کا حوالہ دیا  کہ دونوں ملک سائنسی تحقیق اور کورونا پر کنٹرول کے سلسلے میں مل کر کام کریں گے۔

 علاوہ ازیں، دونوں لیڈروں نے  عالم جرائم کی عدالت ک جانب سے اسرائیلی حکام کے خلاف مقدمے کی شروعات پر بھی اپنے نظریات سے ایکدوسرے کو آگاہ کیا۔

 

 

 



متعللقہ خبریں