فرانس کا انسداد دہشتگردی آپریشن،الجزائر شامل نہیں ہوگا: صدر تبون

الجزائر کے صدر عبدالمجید تبون نے کہا ہے کہ ان کا ملک  افریقہ کے ساحلی علاقوں میں دہشت گردی کے خلاف شرورع کردہ فرانسیسی آپریشن میں شامل نہیں ہوگا

1593261
فرانس کا انسداد دہشتگردی آپریشن،الجزائر شامل نہیں ہوگا: صدر تبون

الجزائر کے صدر عبدالمجید تبون نے کہا ہے کہ ان کا ملک  افریقہ کے ساحلی علاقوں میں دہشت گردی کے خلاف شرورع کردہ فرانسیسی آپریشن میں شامل نہیں ہوگا۔

 تبون نے الجزائری ٹی وی  سے کی گئی گفتگو کے دوران  کہا کہ فرانسیسی میڈیا پر صدر ماکروں کے الجزائر کے ساحلی علاقوں میں انسداد دہشتگردی آپریشن میں  ہماری شمولیت کی جو خبر دی گئی ہے وہ صحیح نہیں ہے،ہم اس آپریشن کا حصہ نہیں بنیں گے،ہم اپنی فوج کے بیٹوں کو  کسی دوسرے پر قربان ہونے کی اجازت نہیں دے سکتے ۔

تبون نے مزید کہا کہ  گزشتہ سال مارچ میں عرب اجلاس کا انعقاد کیا جانا تھا جو کہ کورونا کی وجہ سے ملتوی کر دیا گیا ا امید ہے کہ یہ اجلاس وبا کے خاتمے پر ہی ممکن ہو سکتا ہے۔

 

 



متعللقہ خبریں