امریکہ، ٹیکساس میں 90 لاکھ افراد پانی کی سہولت سے محروم
موسمی حالات کے معمول پر آنے کے باوجود ریاستی آبادی کا ایک بٹا تین تا حال پانی کی سہولت سے محروم ہے
متحدہ امریکہ کے اندرونی، وسطی اور جنوبی علاقوں میں گزشتہ ہفتے سے جاری سردی کی شدید لہر کے باعث ریاست ٹیکساس میں تا حال 90 لاکھ افراد کو پانی کی قلت کا سامنا ہے۔
ٹیکساس ماحولیاتی معیار کمیشن کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ میں واضح کیا گیا ہے کہ موسمی حالات کے معمول پر آنے کے باوجود ریاستی آبادی کا ایک بٹا تین تا حال پانی کی سہولت سے محروم ہے۔
عوام سے نلکے کے پانی کو استعمال کرنے سے قبل ابالنے کا مشورہ دیا جا رہا ہے۔
ٹیکساس کے گورنر گریک ایبٹ کا کہنا ہے کہ قومی محافظین نے اختتاالہفتہ 35 لاکھ پانی کی بوتلیں تقسیم کی ہیں۔
یہ بھی واضح کیا گیا ہے کہ بجلی کی ترسیل کے عمل میں کافی حد تک بحالی کر ی گئی ہے تو ابھی تک 15 ہزار سے زائد افراد کو بجلی فراہم نہیں کی جا رہی۔
متعللقہ خبریں

ہم نے ترکی۔ صومالیہ بین الحکومتی مذاکرات شروع کر دئیے ہیں: صدر محمود
ہمیں، ترک حکومت پر اعتماد ہے اور بحیثیت ساجھے دار ہم ترک فرموں پر اعتبار کرتے ہیں: صدر حسن شیخ محمود