اپنے شہریوں کی رہائی کےلیے تہران انتظامیہ سے رابطے میں ہیں:امریکہ
امریکی مشیر برائے قومی سلامتی جیک سلیوان نے کہا ہے کہ ایران کی قید میں موجود امریکی یرغمالیوں کی رہائی کے لیے تہران حکومت سے رابطے میں ہیں مگر وہاں سے فی الوقت جواب موصول نہیں ہوا ہے
امریکہ کے مشیر برائے قومی سلامتی جیک سلیوان نے کہا ہے کہ ایران کی قید میں موجود امریکی یرغمالیوں کی رہائی کے لیے تہران حکومت سے رابطے میں ہیں۔
امریکی سی بی ایس چینل سے گفتگو کرتےہوئے مشیر سلیوان نے حالیہ ایام میں ایران۔امریکہ تعلقات کے حوالے سے غور کیا ۔
سلیوان نے کہا کہ ایران کی قید میں موجود امریکی شہریوں کی رہائی کے لیے تہران انتظامیہ سےرابطہ شروع کر دیا گیا ہے البتہ وہاں سے کوئی پیش رفت نہ ہوسکی ہے،امریکہ اپنے شہریوں کی غیر منصفانہ قید قبول نہیں کر سکتا۔
مشیر نے یہ بھی کہا کہ ایران کو جوہری اسلحہ کے حصول سے روکنے میں امریکہ کا موقف واضح ہے۔
یاد رہے کہ ایران کے ساتھ جوہری معاہدے کی دوبارہ بحالی کے لیے مذاکرات کی تجویز بائیڈن انتظامیہ نے پیش کی تھی ۔
متعللقہ خبریں

کولمبیا میں جزوی طور پر منہدم ہونے والے اسٹیڈیم میں جانی نقصان
اسٹیڈیم کے ایک حصے کے منہدم ہونے کے نتیجے میں کم ازکم 4 افراد ہلاک اور تقریباً 70 افراد زخمی ہو گئے