باہمی احترام کی بنیادوں پر بیانات کا خیال رکھا جائے گا: ترکی و امریکہ

بات چیت میں  ترک وزیر خارجہ نے امریکی ہم منصب کو عہدہ سنبھالنے پر مبارک باد پیش کرتےہوئے دو طرفہ تعقات،بعض علاقائی مسائل اور فیتو سمیت پی کےکے کے خلاف  کوششوں پر غور کیا گیا

1584460
باہمی احترام کی بنیادوں پر بیانات کا خیال رکھا جائے گا: ترکی و امریکہ

 وزیر خارجہ مولود چاوش اولو نے امریکی ہم منصب انٹونی بلنکن سے ٹیلیفون پر رابطہ کیا۔

بلنکن  نے  اس بات چیت میں غارہ میں تیرہ ترک شہریوں کی شہادت پر تعزیت کا اظہار کرتےہوئے اس واقعے کا ذمےدار پی کےکے کو ٹہرایا۔

سفارتی ذرائع کا کہنا ہے کہ  اس بات چیت میں  ترک وزیر خارجہ نے امریکی ہم منصب کو عہدہ سنبھالنے پر مبارک باد پیش کرتےہوئے دو طرفہ تعقات،بعض علاقائی مسائل اور فیتو سمیت پی کےکے کے خلاف  کوششوں،ایس چار سو دفاعی نظام کی خریداری اور شام و مشرقی بحیرہ روم کے حوالے سے بھی غور کیا ۔

علاوہ ازیں،  بات چیت میں  نئی امریکی انتظامیہ کے ساتھ باہمی احترام کی بنیادوں پر باتچیت کے تسلسل پر مطابقت طے کرنے سمیت امریکہ کی جانب سے حالیہ بیانات پر حکوت ترکی کی بے چینی سے بھی آگاہ کیا گیا ۔

دونوں وزرا نے اس بات پر اتفاق کیا کہ جلد ہی تمام  موضوعات پر تفصیلی  بات چیت کےلیے وقت نکالا جائے گا۔

امریکی امور خارجہ نے اس بات چیت کے سلسلے میں ایک بیان دیا جس میں کہا گیا کہ دونوں وزرا نے شام کی خانہ جنگی  کے سیاسی حل کی حمایت اور تعاون کو فروغ دینے پر بھی  اتفاق کیا ہے۔

 

 

 

 

 

۔



متعللقہ خبریں