انڈونیشیا، شدید بارشوں سے سیلاب اور لرزش اراضی کی تباہ کاریاں

اس دوران 20 افراد لا پتہ جبکہ 14 زخمی ہوئے، لاپتہ افراد کی تلاش کا کام جاری ہے

1583665
انڈونیشیا، شدید بارشوں سے سیلاب اور لرزش اراضی کی تباہ کاریاں

انڈونیشیا کے مشرقی صوبے جاوا  کے علاقے نگان جُک میں کل شام شدید بارشوں سے مٹی کا تودہ گرنے سے 20 افراد لا پتہ جبکہ 14 زخمی ہو گئے۔

قومی آفات ایجنسی  کے انفارمیشن اینڈ کیمیونیکشن سنٹر کے چیئر مین  رادتیہ جتی کا کہنا ہے کہ نگان جُک  علاقے سے منسلک  نگیتوس گاؤں میں لرزش اراضی سے 8 مکانات  مسمار ہو گئے۔

اس دوران 20 افراد لا پتہ جبکہ 14 زخمی ہوئے، لاپتہ افراد کی تلاش کا کام جاری ہے اور آفت زدگان کو محفوظ مقامات کو منتقل کیا جا رہا ہے۔

جتی  کے مطابق پاسوروآن علاقے میں بھی شدید بارشوں سے سیلاب  آنے سے 294 کنبے متاثر ہوئے ہیں۔



متعللقہ خبریں