میانمار کی فوجی بغاوت،نیوزی لینڈ نے سیاسی و عسکری روابط معطل کر دیئے

میانمار میں فوجی بغاوت کے خلاف ملک بھر میں احتجاجی مظاہرے جاری ہیں، احتجاج روکنے کے لیے مندالے شہر میں مارشل لا نافذ کرکے رات کا کرفیو لگا دیا گیا جبکہ نیوزی لینڈ نے میانمار کے ساتھ سیاسی اور فوجی تعلقات معطل کردیے

1580030
میانمار کی فوجی بغاوت،نیوزی لینڈ نے سیاسی و عسکری روابط معطل کر دیئے

میانمار میں فوجی بغاوت کے خلاف ملک بھر میں احتجاجی مظاہرے جاری ہیں، احتجاج روکنے کے لیے مندالے شہر میں مارشل لا نافذ کرکے رات کا کرفیو لگا دیا گیاجبکہ ملک کے دیگر علاقوں میں بھی مارشل لگنے کا امکان ہے۔

مقامی انتظامیہ کے مطابق، مندالے کے کچھ علاقوں میں تاحکم ثانی مارشل لا نافذ کر دیا گیا ہے، شہر کے سات اضلاع میں پانچ سے زیادہ افراد کے جمع ہونے پر پابندی ہو گی، ساتوں اضلاع میں رات آٹھ بجے سے صبح چار بجے تک کرفیو ہوگا۔

 دریں اثنا،ملک کے کئی شہرو ں میں عوام کا احتجاج جاری ہے، مظاہرین نے ملک بھر میں ہڑتال اور سول نافرمانی کی تحریک بھی شروع کر رکھی ہے۔

واضح رہے کہ میانمار میں گزشتہ پیر کو فوج نے اقتدار پر قبضہ کرکے منتخب سربراہ آن سان سوچی کو حراست میں لے لیا تھا۔

دوسری جانب، فوجی بغاوت کے بعد نیوزی لینڈ نے میانمار کے ساتھ سیاسی اور فوجی تعلقات معطل کردیے۔

خبر کے مطابق، نیوزی لینڈی کی وزیراعظم جیسنڈا آرڈرن نے پریس کانفرنس میں کہا کہ وہ حکومت میانمار کے ساتھ تمام اعلیٰ سطح کے سیاسی اور فوجی رابطے معطل کرنے کا اعلان کرتی ہیں۔

جیسنڈا آرڈرن نے کہا کہ نیوزی لینڈ میانمار کے فوجی رہنماؤں پر سفری پابندی بھی عائد کرے گا اور اس بات کو یقینی بنائے گا کہ اس کے امدادی پروگرام میں وہ منصوبے شامل نہیں ہوں گے جو فوجی حکومت کے ساتھ فراہم کیے جاتے ہیں۔

انہوں  نے مزید کہا کہ ان اقدامات میں سینئر فوجی شخصیات پر سفری پابندی بھی شامل ہوگی۔

 



متعللقہ خبریں