کورونا کے نئے واقعات میں گزشتہ تین ہفتوں سے گراوٹ امید افزا ہے، گیبرے سوس

اگر ہم موجودہ عوامی صحت اقدامات پر عمل درآمد کو جاری رکھتے ہیں تو  اس سے  کئی جانیں بچ سکتی ہیں

1575700
کورونا کے نئے واقعات میں گزشتہ تین ہفتوں سے گراوٹ امید افزا ہے، گیبرے سوس

عالمی ادارہ صحت کے ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر تیدروس ادہانوم گیبرے سوس  کا کہنا ہے کہ دنیا بھر میں   گزشتہ تین ہفتوں سے  کورونا  کے نئے واقعات میں گراوٹ کا مشاہدہ ہو رہا ہے۔

گیبرے سوس  نے عالمی ادارہ صحت کے جنیوا سنٹر میں ویڈیو کانفرس کے ذریعے  پریس کانفرس میں  بتایا کہ ابھی بھی کیسسز میں اضافہ ہونے والے ممالک پائے جاتے ہیں تا ہم عالمی سطح پر اس میں گراوٹ حوصلہ کن ہے۔

گیبرے سوس نے  بتایا کہ تعداد میں گراوٹ اس بات کی دلیل ہے  کہ سرعت سے پھیلنے والی قسم کو بھی  کنٹرول میں لیا جا سکتا ہے۔  اگر ہم موجودہ عوامی صحت اقدامات پر عمل درآمد کو جاری رکھتے ہیں تو  اس سے  کئی جانیں بچ سکتی ہیں۔

انہوں نے اس بات کی یاد دہانی  کرائی کہ گزشتہ برس قرنطینہ عمل درآمد کو قبل از وقت ختم کرتے ہوئے وائرس  کی  زیادہ طاقتور طریقے سے واپسی کی راہ ہموار کی گئی تھی۔

لہذا اب یہ غلطی نہیں دہرانی چاہیے۔

 



متعللقہ خبریں